Tuesday, 3 September 2013

What is computer Virus?

کمپیو ٹر وائرس اصل میں اینٹی کوڈنگ ھوتی ھے.جو کسی کمپیوٹر پروگرامر نے دی ھوتی ھے.جس کا مطلب ھوتا ھے کہ ایسا مت کرو.یعنی ایک پروگرامر کوئی سوفٹ وئیر بناتا ھے.جس کے مقابلے میں کسی دوسرے پرو گرامر نے اس کے برعکس یعنی اس سوفٹ وئیر کی کوڈنگ کے بر عکس کوڈنگ کی ھوتی ھے جو اس سوفٹ وئیر کو عمل یعنی پروسیس کرنے میں رکاوٹ پیدا کر دیتی ھے.

  دنیا کا سب سے پہلا کمپیوٹر وائرس پاکستان کے دو بھائیوں امجد فاروق علوی اور باسط فاروق علوی نے بنایا تھا اور پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا کہ مستقبل میں سیکورٹی کمپنیوں کو اس طرح کا مسئله بھی پیش آسکتا ھے کہ آپ کی ویب سائٹ یا ایپلیکیشنز کام کرنا ھی چھوڑ دے یا ھیک ھو جائے.ان دو بھائیوں نے انیس سو چھیاسی کو کمپیوٹر وائرس ایجاد کیا تھا.اور ایک فلاپی ڈسک کے ذریعے منتقل کیا تھا.

اس وائرس کے اندر ان بھائیوں نے اپنے نام ٹیلیفون نمبرز بھی درج کیئے تھے.جب اس فکاہیہ ڈسک سے کمپیوٹر کو بوٹ کیا جاتا تو یہ وائرس کمپیوٹر کی میموری میں داخل ھوتا اور ڈسک کا لیبل  "ایٹڈ دا برین " ھو جاتا.جبکہ فلاپی کے اصلی بوٹ سیکٹر کو کسی اور سیکٹر میں منتقل کر کے اسے بیڈ سیکٹر ظاھر کرتا.لیکن یہ وائرس آئی بی ایم کمپیوٹروں پہ کام کر سکتا تھا.

ان بھائیوں نے اس سب سے پہلے کمپیوٹر وائرس کا نام برین رکھا تھا.

No comments:

Post a Comment