نومل ویلی گلگت شہر سے کوئی 26کلو میٹر کے فاصلے پہ ایک بہت ہی خوبصورت گاؤں ہے.اس کا بہت ہی پرانا نام "نگھم" ہے. گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف تاریخ دان محترم شیر باز علی خان برچہ صاحب اپنی ایک کتاب میں لکھتے ہیں کہ شروع شروع میں یعنی آج سے کئی سو سال پہلے وادی نومل ایک خوبصورت جھیل ہوا کرتی تھی ـاور جہاں پہ کشتیاں"دیسی جھالو" وغیرہ چلا کرتے تھے.نومل دو الفاظ کا مرکب ہے."ناؤ" اور "مل".ناؤ فارسی زبان میں کشتی کو کہتے ہیں ـاور "مل" جو کہ بروششکی زبان کا لفظ ہے اس کی معنی "جھیل" کے ہوتی ہے.الغرض. "ناؤمل " سے ہوتے ہوتے یہ "نومل" تک محدود ہو کے رہ گیا ہے. یعنی نومل کے معنی " خوبصورت جھیل" ہو گیا. نومل کی زمین بہت ہی زرخیز ہے. یہاں اگر سوکھا ڈنڈا بھی گاڑ دیا جائے تو وہ ہرا درخت بن جاتا ہے.
Monday, 3 February 2014
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
Rakaposhi ,Nagar Nomal valley Corn Plants in Nomal valley Nomal Valley Nomal ,Khaltarout Nomal valley
-
Attabad Lake, Gojaal , also known as Gojaal Lake , is a lake in the Gojaal Valley of northern Pakistan created in January 2010 by a ...
No comments:
Post a Comment