Thursday 9 November 2017

A beautiful day in Shangrila Lake Baltistan

پاکستان کے انتہائی شمال میں واقع گلگت بلتستان میں ضلع اسکردو میں واقع شنگریلہ جھیل اپنی نوعیت کی ایک بہت ہی خوبصورت جھیل ہے۔ جس جگہ جھیل ہے یہ علااقہ زیریں کچورا  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔تو بات ہو رہی تھی اس جھیل کے سفر کی ۔ چونکہ ہمیں خزاں کے موسم کا انتظار تھا ۔ آخر موسم خزاں آ بھی گیا اور ہم ایک دشوار گزار سفر کے بعد اسکردو پہنچ ہی گئے۔ جب اس جھیل کے پاس پہنچ گئے تو اس کی خوبصورتی دیکھ کر مبہوت سے ہو گئے۔ واقعی اس جھیل کے بارے مین جیسا سنا تھا اس سے بڑھ کے پایا۔

خزاں کا موسم ہو اور جھیل کے کنارے بیٹھ کر سکون کے ساتھ جھیل کا نظارہ کریں تو دل و دماغ کو ایک عجیب سی فرحت و تازگی ملتی ہے۔ ہم نے کافی ساری فوٹوگرافی کی ۔ دل چاہتا تھا کہ بس یہی کے ہو کر رہیں۔ جگہ ہی ایسی ہے کہ تعریف کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔
Photo by Riaz Paras
Photo By Riaz Paras
Photo by Riaz Paras
Photo By Riaz Paras

No comments:

Post a Comment